QR CodeQR Code

بھکر، ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار احسان اللہ کے الیکشن آفس پر دہشتگردوں کی فائرنگ

25 Apr 2013 22:16

اسلام ٹائمز: کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، وقوعہ کے وقت این اے 73 سے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار انتخابی مہم پر ہونے کی وجہ سے الیکشن آفس میں موجود نہیں تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار احسان اللہ خان کے الیکشن آفس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق رات آٹھ بجے کے قریب دریا خان سٹی میں قائم مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن آفس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے موقع پر لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاریکی تھی اور بارش بھی ہو رہی تھی۔ اس وجہ سے حملہ آوروں کی شناخت نہ ہوسکی۔ وقوعہ کے وقت این اے 73 سے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار احسان اللہ خان انتخابی مہم پر ہونے کی وجہ سے الیکشن آفس میں موجود نہیں تھے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 257979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/257979/بھکر-ایم-ڈبلیو-کے-امیدوار-احسان-اللہ-الیکشن-ا-فس-پر-دہشتگردوں-کی-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org