0
Thursday 25 Apr 2013 22:16

بھکر، ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار احسان اللہ کے الیکشن آفس پر دہشتگردوں کی فائرنگ

بھکر، ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار احسان اللہ کے الیکشن آفس پر دہشتگردوں کی فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار احسان اللہ خان کے الیکشن آفس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق رات آٹھ بجے کے قریب دریا خان سٹی میں قائم مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن آفس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے موقع پر لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاریکی تھی اور بارش بھی ہو رہی تھی۔ اس وجہ سے حملہ آوروں کی شناخت نہ ہوسکی۔ وقوعہ کے وقت این اے 73 سے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد امیدوار احسان اللہ خان انتخابی مہم پر ہونے کی وجہ سے الیکشن آفس میں موجود نہیں تھے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 257979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش