QR CodeQR Code

تحریک طالبان نے اے این پی کی کارنر میٹنگ پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

26 Apr 2013 22:45

اسلام ٹائمز: کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسوں پر حملے جاری رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں سائٹ ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ یہ بات کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسوں پر حملے جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ بم دھماکہ بشیر جان کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا جہاں پر اے این پی کے امیدوار برائے صوبائی حلقہ 93 بشیر جان کو کارنر میٹنگ سے خطاب کرنا تھا۔


خبر کا کوڈ: 258245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/258245/تحریک-طالبان-نے-اے-این-پی-کی-کارنر-میٹنگ-پر-بم-دھماکے-ذمہ-داری-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org