QR CodeQR Code

فاٹا کے پورے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے، جسٹس دوست محمد

27 Apr 2013 22:08

اسلام ٹائمز: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا فاٹا لائرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فاٹا میں پارلیمانی نظام تو موجود ہے لیکن ان کے اراکین اسمبلی فاٹا کے لئے قانون سازی بھی نہیں کر سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ان وجوہات کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے جن کے باعث سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کو خون کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں فاٹا لائرز فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے ساتھ برٹش کالونی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ فاٹا میں پارلیمانی نظام تو موجود ہے لیکن ان کے اراکین اسمبلی فاٹا کے لئے قانون سازی بھی نہیں کر سکتے۔ جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ فاٹا کے پورے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 258565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/258565/فاٹا-کے-پورے-نظام-کو-بدلنے-کی-ضرورت-ہے-جسٹس-دوست-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org