0
Saturday 27 Apr 2013 22:08

فاٹا کے پورے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے، جسٹس دوست محمد

فاٹا کے پورے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے، جسٹس دوست محمد
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ان وجوہات کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے جن کے باعث سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کو خون کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں فاٹا لائرز فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے ساتھ برٹش کالونی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ فاٹا میں پارلیمانی نظام تو موجود ہے لیکن ان کے اراکین اسمبلی فاٹا کے لئے قانون سازی بھی نہیں کر سکتے۔ جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ فاٹا کے پورے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 258565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش