QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کا پی کے 42 ہنگو سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حسین علی الحسینی کی حمایت کا اعلان

28 Apr 2013 15:23

اسلام ٹائمز: ہنگو کے علاقہ رئیسان میں انتخابی جلسہ کے دوران علامہ سبیل حسن مظآہری نے سید حسین علی الحسینی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہنگو سے پی کے 42 کے امیدوار سید حسین علی الحسینی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ضلع ہنگو کے علاقہ رئیسان زہرا (س) ٹاون میں عوامی نیشنل پارٹی کے پی کے 42 ہنگو ون کے امیدوار سید علی حسین علی شاہ الحسینی کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی سمیت ضلعی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ سبیل حسن مظاہری نے آئندہ انتخابات میں حلقہ پی کے 42 ہنگو ون سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سید حسین علی الحسینی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سید حسین علی الحسینی کی ضلع ہنگو کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ اس لئے مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن کیلئے ان کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 258776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/258776/ایم-ڈبلیو-کا-پی-کے-42-ہنگو-سے-عوامی-نیشنل-پارٹی-امیدوار-حسین-علی-الحسینی-کی-حمایت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org