0
Sunday 28 Apr 2013 15:23

ایم ڈبلیو ایم کا پی کے 42 ہنگو سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حسین علی الحسینی کی حمایت کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کا پی کے 42 ہنگو سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حسین علی الحسینی کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہنگو سے پی کے 42 کے امیدوار سید حسین علی الحسینی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ضلع ہنگو کے علاقہ رئیسان زہرا (س) ٹاون میں عوامی نیشنل پارٹی کے پی کے 42 ہنگو ون کے امیدوار سید علی حسین علی شاہ الحسینی کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی سمیت ضلعی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ سبیل حسن مظاہری نے آئندہ انتخابات میں حلقہ پی کے 42 ہنگو ون سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سید حسین علی الحسینی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سید حسین علی الحسینی کی ضلع ہنگو کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ اس لئے مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن کیلئے ان کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 258776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش