QR CodeQR Code

آئندہ عام انتخابات صاف اور شفاف ہوتے نظر نہیں آ رہے، بابراعوان

30 Apr 2013 19:57

اسلام ٹائمز: سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بینظیر قتل کیس کی تفتیش اور ٹرائل کے ذمہ دار سیاست کرتے رہے، سیاست کرنے والے اب جیالوں کے سامنے جواب دہی سے ڈرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات صاف اور شفاف ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوتی صاف نظر آرہی ہے اور نتائج کو کوئی اندھا بھی قبول نہیں کرے گا۔ بابر اعوان نے کہا کہ بینظیر قتل کیس کی تفتیش اور ٹرائل کے ذمہ دار سیاست کرتے رہے، سیاست کرنے والے اب جیالوں کے سامنے جواب دہی سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ فری نظر آتے ہیں وہ فئیر جگہ سے دور ہیں جو فئیر نظر آتے ہیں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ اگر انتخابات میں دھاندلی نہ روکی گئی تو انیس سو ستتر کا ری پلے ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔


خبر کا کوڈ: 259461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/259461/آئندہ-عام-انتخابات-صاف-اور-شفاف-ہوتے-نظر-نہیں-آ-رہے-بابراعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org