0
Tuesday 30 Apr 2013 19:57

آئندہ عام انتخابات صاف اور شفاف ہوتے نظر نہیں آ رہے، بابراعوان

آئندہ عام انتخابات صاف اور شفاف ہوتے نظر نہیں آ رہے، بابراعوان
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات صاف اور شفاف ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوتی صاف نظر آرہی ہے اور نتائج کو کوئی اندھا بھی قبول نہیں کرے گا۔ بابر اعوان نے کہا کہ بینظیر قتل کیس کی تفتیش اور ٹرائل کے ذمہ دار سیاست کرتے رہے، سیاست کرنے والے اب جیالوں کے سامنے جواب دہی سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ فری نظر آتے ہیں وہ فئیر جگہ سے دور ہیں جو فئیر نظر آتے ہیں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ اگر انتخابات میں دھاندلی نہ روکی گئی تو انیس سو ستتر کا ری پلے ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
خبر کا کوڈ : 259461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش