QR CodeQR Code

ملتان، جشن ولادت حضرت فاطمہ (س) کل مقامی ہوٹل میں منایا جائے گا

30 Apr 2013 22:34

اسلام ٹائمز: جشن ولادت کی تقریب سے تحریک بیداری اُمت مصطفی کے روح رواں علامہ سید جواد نقوی اور علامہ قاضی شبیرحسین علوی خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ولادت باسعادت حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے جشن کی تقریب کل ملتان کے مقامی ہوٹل (شاہ جہاں)میں جامعہ خدیجتہ الکبری کے زیراہتمام کل ہوگا۔ جشن ولادت کی تقریب میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے خواتین اور مرد شرکت کریں گے۔ جشن ولادت کی تقریب سے تحریک بیداری اُمت مصطفی کے روح رواں علامہ سید جواد نقوی اور علامہ قاضی شبیرحسین علوی سمیت دیگر خطاب کریں گے۔ تقریب کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا اور اختتام نماز مغرب پر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 259515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/259515/ملتان-جشن-ولادت-حضرت-فاطمہ-س-کل-مقامی-ہوٹل-میں-منایا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org