0
Tuesday 30 Apr 2013 22:34

ملتان، جشن ولادت حضرت فاطمہ (س) کل مقامی ہوٹل میں منایا جائے گا

ملتان، جشن ولادت حضرت فاطمہ (س) کل مقامی ہوٹل میں منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ ولادت باسعادت حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے جشن کی تقریب کل ملتان کے مقامی ہوٹل (شاہ جہاں)میں جامعہ خدیجتہ الکبری کے زیراہتمام کل ہوگا۔ جشن ولادت کی تقریب میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے خواتین اور مرد شرکت کریں گے۔ جشن ولادت کی تقریب سے تحریک بیداری اُمت مصطفی کے روح رواں علامہ سید جواد نقوی اور علامہ قاضی شبیرحسین علوی سمیت دیگر خطاب کریں گے۔ تقریب کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا اور اختتام نماز مغرب پر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 259515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش