QR CodeQR Code

افغانستان میں کارگو طیارہ گرکر تباہ، 7 افراد ہلاک

1 May 2013 11:10

اسلام ٹائمز: نیٹو ترجمان نے کارگو طیارہ گرکر تباہ ہونے اور اسکے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کے قریب کارگو طیارہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق باگرام ائر بیس سے اڑان بھرنے والا کارگو طیارہ کچھ دیر بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 7 افرد ہلاک ہوگئے۔

ایک غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کارگو طیارہ باگرام ائربیس سے اڑنے کے کچھ دیر بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا۔
نیٹو ترجمان نے کارگو طیارہ گرکر تباہ ہونے اوراسکے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی کی اطلاع نہیں ملی۔ نیٹو ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ امریکہ میں نیشنل ائر کارگو کمپنی کی ملکیت ہے۔


خبر کا کوڈ: 259619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/259619/افغانستان-میں-کارگو-طیارہ-گرکر-تباہ-7-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org