0
Wednesday 1 May 2013 11:10

افغانستان میں کارگو طیارہ گرکر تباہ، 7 افراد ہلاک

افغانستان میں کارگو طیارہ گرکر تباہ، 7 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کے قریب کارگو طیارہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق باگرام ائر بیس سے اڑان بھرنے والا کارگو طیارہ کچھ دیر بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 7 افرد ہلاک ہوگئے۔

ایک غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کارگو طیارہ باگرام ائربیس سے اڑنے کے کچھ دیر بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا۔
نیٹو ترجمان نے کارگو طیارہ گرکر تباہ ہونے اوراسکے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی کی اطلاع نہیں ملی۔ نیٹو ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ امریکہ میں نیشنل ائر کارگو کمپنی کی ملکیت ہے۔
خبر کا کوڈ : 259619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش