QR CodeQR Code

گورنر بلوچستان اور گورنر خیبر پختونخوا کو برطرف کیا جائے، ترجمان جے یو آئی

1 May 2013 23:05

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے ترجمان کا تھا کہ انتخابات کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کریں گے اور نہ ہی انتخابات ملتوی ہونے کے حق میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام ف کے مرکزی ترجمان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ گورنر بلوچستان اور خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، فاٹا کے جن علاقوں میں جے یو آئی کے امیدواروں کی جیت یقینی ہے وہاں پولنگ اسٹیشن دور دور بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان کے خاندان کے بعض افراد انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ ان کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجرین افغانستاں کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ وہ اپنا ووٹ کس طرح پول کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ووٹرز کو ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ ووٹرز کے ساتھ ناانصافی ہے، جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 259889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/259889/گورنر-بلوچستان-اور-خیبر-پختونخوا-کو-برطرف-کیا-جائے-ترجمان-جے-یو-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org