0
Wednesday 1 May 2013 23:05

گورنر بلوچستان اور گورنر خیبر پختونخوا کو برطرف کیا جائے، ترجمان جے یو آئی

گورنر بلوچستان اور گورنر خیبر پختونخوا کو برطرف کیا جائے، ترجمان جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام ف کے مرکزی ترجمان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ گورنر بلوچستان اور خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، فاٹا کے جن علاقوں میں جے یو آئی کے امیدواروں کی جیت یقینی ہے وہاں پولنگ اسٹیشن دور دور بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان کے خاندان کے بعض افراد انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ ان کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مہاجرین افغانستاں کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ وہ اپنا ووٹ کس طرح پول کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ووٹرز کو ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ ووٹرز کے ساتھ ناانصافی ہے، جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 259889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش