QR CodeQR Code

پاراچنار سٹیڈیم میں بڑا جلسہ عام، جس میں ہونگے بڑے بڑے راز فاش

3 May 2013 11:45

اسلام ٹائمز: ابھی پوری طرح لوگوں کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ کونسے راز ہیں جو 5 مئی کو فاش ہونگے اور ابھی تک وہ فاش نہیں ہوسکے ہیں۔ تاہم لوگوں کو گمان غالب ہے کہ اس سے انکا مراد وہ لوگ یا طاقتیں ہیں جنہوں نے اقبال میاں سمیت دوسرے تمام بڑے بڑے تعلیم یافتہ اور قابل امیدواروں کو مسترد کرکے کھلم کھلا ساجد طوری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 37 پاراچنار کے تین مظبوط امیدواروں میں سے سید اقبال میاں کی طرف سے پاراچنار بازار سمیت پورے علاقے میں اشتہارات لگائے گئے ہیں جن کی رو سے 5 مئی کو دن 2 بجے پاراچنار سٹیڈیم میں سید اقبال میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ ان اشتہارات میں انکے جلسہ عام کے اعلان کے علاوہ ایک دلچسپ بات یہ لکھی گئی ہے کہ اس جلسے میں "فاش ہونگے بڑے بڑے راز"۔
ابھی پوری طرح لوگوں کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ کونسے راز ہیں جو 5 مئی کو فاش ہونگے اور ابھی تک وہ فاش نہیں ہوسکے ہیں۔ تاہم لوگوں کو گمان غالب ہے کہ اس سے انکا مراد وہ لوگ یا طاقتیں ہیں جنہوں نے اقبال میاں سمیت دوسرے تمام بڑے بڑے تعلیم یافتہ اور قابل امیدواروں کو مسترد کرکے کھلم کھلا ساجد طوری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اور جنہوں نے کھل کر ساجد طوری کی حمایت کے ساتھ ساتھ انکی بھرپور انداز میں مخالفت کی کمپین بھی شروع کررکھی ہے۔
عوام میں سے بعض میں اس اشتہار کے متعلق کافی تشویش پائی جاتی ہے، اور انکو خدشہ ہے کہ اس سے ایسا ہی سلسلہ ہر طرف سے چل پڑ سکتا ہے۔ اور پھر اس سیاست سے دشمن کو فائدہ جبکہ طوری قوم کو بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔ جبکہ بعض لوگوں کو 5 مئی کا بڑی شدت سے انتظار ہے چنانچہ وہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد یہ دن آجائے تاکہ انکو ان رازوں کا پتہ چلے جن پر ابھی تک پردہ پڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 260239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/260239/پاراچنار-سٹیڈیم-میں-بڑا-جلسہ-عام-جس-ہونگے-بڑے-راز-فاش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org