4
0
Friday 3 May 2013 11:45

پاراچنار سٹیڈیم میں بڑا جلسہ عام، جس میں ہونگے بڑے بڑے راز فاش

پاراچنار سٹیڈیم میں بڑا جلسہ عام، جس میں ہونگے بڑے بڑے راز فاش
اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 37 پاراچنار کے تین مظبوط امیدواروں میں سے سید اقبال میاں کی طرف سے پاراچنار بازار سمیت پورے علاقے میں اشتہارات لگائے گئے ہیں جن کی رو سے 5 مئی کو دن 2 بجے پاراچنار سٹیڈیم میں سید اقبال میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔ ان اشتہارات میں انکے جلسہ عام کے اعلان کے علاوہ ایک دلچسپ بات یہ لکھی گئی ہے کہ اس جلسے میں "فاش ہونگے بڑے بڑے راز"۔
ابھی پوری طرح لوگوں کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ کونسے راز ہیں جو 5 مئی کو فاش ہونگے اور ابھی تک وہ فاش نہیں ہوسکے ہیں۔ تاہم لوگوں کو گمان غالب ہے کہ اس سے انکا مراد وہ لوگ یا طاقتیں ہیں جنہوں نے اقبال میاں سمیت دوسرے تمام بڑے بڑے تعلیم یافتہ اور قابل امیدواروں کو مسترد کرکے کھلم کھلا ساجد طوری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اور جنہوں نے کھل کر ساجد طوری کی حمایت کے ساتھ ساتھ انکی بھرپور انداز میں مخالفت کی کمپین بھی شروع کررکھی ہے۔
عوام میں سے بعض میں اس اشتہار کے متعلق کافی تشویش پائی جاتی ہے، اور انکو خدشہ ہے کہ اس سے ایسا ہی سلسلہ ہر طرف سے چل پڑ سکتا ہے۔ اور پھر اس سیاست سے دشمن کو فائدہ جبکہ طوری قوم کو بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔ جبکہ بعض لوگوں کو 5 مئی کا بڑی شدت سے انتظار ہے چنانچہ وہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد یہ دن آجائے تاکہ انکو ان رازوں کا پتہ چلے جن پر ابھی تک پردہ پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 260239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

yes
United States
ap jesa fozol newspaper main ne aj tak nehe daikha aik to parachinar main vesy halat kharab haii aur oper se ap us per namak chraha rahe hon parachinar ki itne halat kharab tay 2007 se ap ne koi report di haii sb paisa chalta haii btao ap ko ktna mila hai parachinar main tafarqa bazi karwany ka pehlay apna website zara check karo kis tarah to ap ka website haii dikhne k b qabil nehe haii...nam daikho islamitimes aur kam daikho.
برادرم اخبار اور خبر نگار کا کام متعلقہ علاقے کی خبریں اور رپورٹس نشر کرنا ہوتا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ یہی نصیحت آپ ان لوگوں کو کیوں نہیں کرتے جنہوں نے یہ آگ بھڑکائی ہے۔ آگ بھڑکانے والوں کے متعلق مہذب انداز میں کچھ لکھنا جرم ہے، لیکن ایک پڑھے لکھے اور دین کا لبادہ اوڑھ کر علی الاعلان اپنے منصب کو مجتہدین کی طرف منسوب کرکے اہل کے مقابلے بالکل نااہل یا کم از کم کمتر اہل کا انتخاب کرنا کوئی جرم نہیں اور اسے آپ جیسے تعلیم یافتہ افراد بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
bhai baten teek liki hen, magr zara ihtyat karen, k is sy elaqy mai pagly sy mavjood antishar ko mazeed taqweyat hasil na hojaye.
ہماری پیشکش