QR CodeQR Code

نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو آج رات ساڑھے 8 بجے قوم سے خطاب کرینگے

3 May 2013 15:37

اسلام ٹائمز: میر ہزار کھوسو قوم سے خطاب میں 11 مئی کو ہونیوالے عام انتخابات کے حوالے سے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ خطاب پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سمیت دیگر نجی چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو آج رات ساڑھے 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے، میڈیا ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو قوم سے خطاب میں 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ نگراں وزیراعظم کا خطاب پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سمیت دیگر نجی چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ قوم کو ووٹ کی اہمیت بیان کرنے کے علاوہ دہشتگرد کارروائیوں سے محتاط رہنے کی بھی تلقین کریں گے۔ واضح رہے کہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد نگران وزیراعظم کا قوم سے براہ راست یہ پہلا خطاب ہے۔


خبر کا کوڈ: 260326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/260326/نگراں-وزیراعظم-میر-ہزار-کھوسو-آج-رات-ساڑھے-8-بجے-قوم-سے-خطاب-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org