0
Friday 3 May 2013 15:37

نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو آج رات ساڑھے 8 بجے قوم سے خطاب کرینگے

نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو آج رات ساڑھے 8 بجے قوم سے خطاب کرینگے
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو آج رات ساڑھے 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے، میڈیا ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو قوم سے خطاب میں 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ نگراں وزیراعظم کا خطاب پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان سمیت دیگر نجی چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ قوم کو ووٹ کی اہمیت بیان کرنے کے علاوہ دہشتگرد کارروائیوں سے محتاط رہنے کی بھی تلقین کریں گے۔ واضح رہے کہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد نگران وزیراعظم کا قوم سے براہ راست یہ پہلا خطاب ہے۔
خبر کا کوڈ : 260326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش