QR CodeQR Code

پشاور، این اے ون پر جے یو پی کے امیدوار سبطین گیلانی عمران خان کے حق میں دستبردار

5 May 2013 12:49

اسلام ٹائمز: پشاور میں چیئرمین تحریک انصاف اور جے یو پی کے امیدوار کی ملاقات ہوئی۔ جس میں سید سبطین گیلانی نے عمران خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون پر جمعیت علماء پاکستان کے امیدوار سید سبطین گیلانی نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ پشاور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جے یو پی کے این اے ون پر امیدوار سید سبطین گیلانی کی ملاقات ہوئی۔ جس میں سید سبطین گیلانی نے عمران خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور جے یو پی کی جانب سے مکمل انتخابی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ عمران خان نے این اے ون سے دستبردار ہونے اور تعاون کی یقین دہانی پر سید سبطین گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ سید سبطین گیلانی پشاور کی معروف روحانی شخصیت مولوی جی مرحوم کے صاحبزادے اور جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی سربراہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 260884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/260884/پشاور-این-اے-ون-پر-جے-یو-پی-کے-امیدوار-سبطین-گیلانی-عمران-خان-حق-میں-دستبردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org