0
Sunday 5 May 2013 12:49

پشاور، این اے ون پر جے یو پی کے امیدوار سبطین گیلانی عمران خان کے حق میں دستبردار

پشاور، این اے ون پر جے یو پی کے امیدوار سبطین گیلانی عمران خان کے حق میں دستبردار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون پر جمعیت علماء پاکستان کے امیدوار سید سبطین گیلانی نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ پشاور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جے یو پی کے این اے ون پر امیدوار سید سبطین گیلانی کی ملاقات ہوئی۔ جس میں سید سبطین گیلانی نے عمران خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور جے یو پی کی جانب سے مکمل انتخابی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ عمران خان نے این اے ون سے دستبردار ہونے اور تعاون کی یقین دہانی پر سید سبطین گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ سید سبطین گیلانی پشاور کی معروف روحانی شخصیت مولوی جی مرحوم کے صاحبزادے اور جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی سربراہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 260884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش