QR CodeQR Code

سول سٹیڈیم پاراچنار میں ائرمارشل(ر) سید قیصر حسین کا جلسہ عام

8 May 2013 16:29

اسلام ٹائمز: سٹیڈیم سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گراؤنڈ مکمل طور پر بھر چکی ہے۔ جبکہ جلسے کا آغاز بھی ہوچکاہے جس سے علاقے کے اہم لیڈران کے بعد اس حلقے کے امیدوار سید قیصر حسین خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 37 کے نامزد امیدوار ائر مارشل ریٹائرڈ سید قیصرحسین آج بدھ کو ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ انکا جلسہ پاراچنار سٹی میں موجود سول سٹیڈیم میں منعقد ہورہا ہے۔ آج صبح 10 بجے سے پاراچنار کے اطراف سے بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں شرکت کے لئے سول سٹیڈیم کراخیلہ روڈ کی جانب رواں دواں تھے۔

سٹیڈیم سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تقریبا 12 بجے تک گراؤنڈ مکمل طور پر بھر چکی تھی۔ جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جلسے کا آغاز ہوچکاہے جس سے علاقے کے اہم لیڈران کے بعد اس حلقے کے امیدوار سید قیصر حسین خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ 5 مئی کو اسی گراؤنڈ میں سید اقبال میاں نے جلسہ کرایا تھا جو بہت کامیاب رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 261915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/261915/سول-سٹیڈیم-پاراچنار-میں-ائرمارشل-ر-سید-قیصر-حسین-کا-جلسہ-عام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org