0
Wednesday 8 May 2013 16:29

سول سٹیڈیم پاراچنار میں ائرمارشل(ر) سید قیصر حسین کا جلسہ عام

سول سٹیڈیم پاراچنار میں ائرمارشل(ر) سید قیصر حسین کا جلسہ عام
اسلام ٹائمز۔ حلقہ این اے 37 کے نامزد امیدوار ائر مارشل ریٹائرڈ سید قیصرحسین آج بدھ کو ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ انکا جلسہ پاراچنار سٹی میں موجود سول سٹیڈیم میں منعقد ہورہا ہے۔ آج صبح 10 بجے سے پاراچنار کے اطراف سے بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں شرکت کے لئے سول سٹیڈیم کراخیلہ روڈ کی جانب رواں دواں تھے۔

سٹیڈیم سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تقریبا 12 بجے تک گراؤنڈ مکمل طور پر بھر چکی تھی۔ جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جلسے کا آغاز ہوچکاہے جس سے علاقے کے اہم لیڈران کے بعد اس حلقے کے امیدوار سید قیصر حسین خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ 5 مئی کو اسی گراؤنڈ میں سید اقبال میاں نے جلسہ کرایا تھا جو بہت کامیاب رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 261915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش