QR CodeQR Code

صدر زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

11 May 2013 01:55

اسلام ٹائمز: اعلامیے کے مطابق، چاروں ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سفارش پر کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق، صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے چار ججوں جسٹس محمد کاظم رضا شمسی، جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس چوہدری یونس اور جسٹس افتخار حسین شاہ کو مستقل کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، چاروں ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سفارش پر کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 262667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/262667/صدر-زرداری-نے-لاہور-ہائیکورٹ-کے-4-ایڈیشنل-ججز-کو-مستقل-کرنے-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org