QR CodeQR Code

وقت گذرنے کیساتھ ساتھ پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، سعودی سفیر

17 May 2013 00:15

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالعزیز بن ابراہیم الغدیر کا کہنا تھا کہ حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں، سعودی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی سفیر عبدالعزیز بن ابراہیم الغدیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ گیارہ مئی کے انتخابات کے بعد پاکستان میں اب جو بھی حکومت بنے گی، سعودی عرب اُس سے بھرپور تعاون کرے گا۔ لوک ورثہ اسلام آباد میں سعودی گیلری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں، سعودی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔ عام انتخابات کے بعد اب پاکستان 
 میں جو بھی نئی حکومت بنے گی، اس سے بھرپور تعاون کریں گے۔ عبدالعزیز بن ابراہیم الغدیر نے مزید کہا کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدہ علاقوں میں 5 ہزار مکانات کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 264644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/264644/وقت-گذرنے-کیساتھ-ساتھ-پاک-سعودی-تعلقات-مزید-مضبوط-ہوتے-جا-رہے-ہیں-سفیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org