QR CodeQR Code

طالبان سمیت سب سے بات چیت ہونی چاہیے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

17 May 2013 14:47

اسلام ٹائمز: خیرپور میں جے ڈی سی کے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما نے کہا کہ نواز شریف ملک سے دہشگردی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (جے ڈی سی) پاکستان کے سربراہ اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں نواز لیگ کی حکومت قائم ہونا خوش آئند ہے، نواز شریف ملک سے دہشتگردی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ دنیا نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور میں جے ڈی سی کے آفس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز میں صرف ایک رانا ثناء اللہ ہیں جو دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سمیت سب سے بات چیت ہونی چاہیے کیونکہ جہاں بات چیت کے دروازے بند ہو جائیں وہاں شدت پسندی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جے ڈی سی کی معاونت کی جائے اور ہر شہری پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اس کام میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں۔


خبر کا کوڈ: 264836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/264836/طالبان-سمیت-سب-سے-بات-چیت-ہونی-چاہیے-علامہ-شہنشاہ-حسین-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org