5
0
Friday 17 May 2013 14:47

طالبان سمیت سب سے بات چیت ہونی چاہیے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

طالبان سمیت سب سے بات چیت ہونی چاہیے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (جے ڈی سی) پاکستان کے سربراہ اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں نواز لیگ کی حکومت قائم ہونا خوش آئند ہے، نواز شریف ملک سے دہشتگردی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ دنیا نیوز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور میں جے ڈی سی کے آفس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز میں صرف ایک رانا ثناء اللہ ہیں جو دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سمیت سب سے بات چیت ہونی چاہیے کیونکہ جہاں بات چیت کے دروازے بند ہو جائیں وہاں شدت پسندی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جے ڈی سی کی معاونت کی جائے اور ہر شہری پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اس کام میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں۔
خبر کا کوڈ : 264836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
بالکل صحیح کہا علامہ صاحب نے کہ طالبان سے بات چیت ہونی چاہیئے، لیکن ذرا یہ بھی بتا دیتے کہ ہزاروں پاکستانیوں کے خون کی قیمت کیا ہوگی۔
Pakistan
Allama Shehshah will unite the shia of Pakistan Inshallah
Iran, Islamic Republic of
ہزاروں بےگناہ پاکستانیوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات انصاف کے ساتھ مذاق نہیں؟ ایسی بات تو کسی معتدل سنی نے بھی نہیں کہی، ان ہزروں شہداء کے خون کے ساتھ غداری نہیں۔؟ مولانا صاحب نے شاید سستی شہرت کے لیے یہ بیان دیا ہو، ورنہ مکتب تشیع کا کویی فرد دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انکو اپنے کئے کی سزا ملنی چاہیے، ورنہ وہ اپنی جنایات سے کبھی ہاتھ نہین اٹھائیں گے۔
(ان شہیدوں کی دیت اہل کلیسا سے نہ مانگ ........)
طالبان سے مذاکرات جائز mwm سے کے ساتھ بات چیت و مذاکرات حرام۔ واہ علامہ صاحب کیا دوراندیشی ہے۔
Iran, Islamic Republic of
ان کے نزدیک سب سے مذکرات ہوسکتے ہیں، سب سے اتحاد ہوسکتا ہے
ہاں اگر کسی سے بات نہیں ہوسکتی اور کسی سے اتحاد کرنا جرم ہے تو وہ شیعہ قوتیں خصوصاً ایم ،ڈبلیو ایم ہے۔
[ مھدی]
ہماری پیشکش