QR CodeQR Code

اسد قیصر خیبر پختونخوا سپیکر کے عہدے کیلئے نامزد

19 May 2013 16:38

اسلام ٹائمز: پرویز خٹک اور اسد قیصر جو اعلی عہدوں کے خواہشمند تھے، جس کی وجہ سے انکے درمیان رسہ کشی پر مبنی خبریں بھی سامنے آرہی تھی، اب ان دونوں کو صوبائی حکومت میں اعلی ترین عہدوں پر متعین کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اسد قیصرکو نامزد کیا ہے۔ ہفتہ کی شب شوکت خانم میموریل ہسپتال لاہور میں زیر علاج عمران خان نے پارٹی اجلاس میں مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ 

منتخب ہونے والے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، شاہ فرمان، اور عاطف خان اس موقع پر موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے چیئر مین نے حال ہی میں پرویز خٹک کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا نامزد کیا ہے، پرویز خٹک اور اسد قیصر جو اعلی عہدوں کے خواہشمند تھے، جس کی بنا پر انکے درمیان رسہ کشی پر مبنی خبریں بھی سامنے آرہی تھی، اب ان دونوں کو صوبائی حکومت میں اعلی ترین عہدوں پر متعین کیا گیا ہے۔
واضح رہے، حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں اکثریتی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 265457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/265457/اسد-قیصر-خیبر-پختونخوا-سپیکر-کے-عہدے-کیلئے-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org