0
Sunday 19 May 2013 16:38

اسد قیصر خیبر پختونخوا سپیکر کے عہدے کیلئے نامزد

اسد قیصر خیبر پختونخوا سپیکر کے عہدے کیلئے نامزد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اسد قیصرکو نامزد کیا ہے۔ ہفتہ کی شب شوکت خانم میموریل ہسپتال لاہور میں زیر علاج عمران خان نے پارٹی اجلاس میں مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ 

منتخب ہونے والے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، شاہ فرمان، اور عاطف خان اس موقع پر موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے چیئر مین نے حال ہی میں پرویز خٹک کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا نامزد کیا ہے، پرویز خٹک اور اسد قیصر جو اعلی عہدوں کے خواہشمند تھے، جس کی بنا پر انکے درمیان رسہ کشی پر مبنی خبریں بھی سامنے آرہی تھی، اب ان دونوں کو صوبائی حکومت میں اعلی ترین عہدوں پر متعین کیا گیا ہے۔
واضح رہے، حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف خیبر پختونخواہ میں اکثریتی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 265457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش