QR CodeQR Code

پشاور میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کے احتجاجی مظاہرے

22 May 2013 15:54

اسلام ٹائمز: اکثر مقامات پر 24 گھنٹوں میں محض 4 گھنٹے بجلی موجود رہتی ہے۔ طویل ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو گرمی میں شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ جس پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ جس کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ پشاور کے نواحی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ اور اکثر مقامات پر 24 گھنٹوں میں محض 4 گھنٹے بجلی موجود رہتی ہے۔ طویل ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو گرمی میں شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ کاروبار بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ سکولوں اور دفاتر میں طلبہ اور ملازمین کو بھی مسائل درپیش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 266465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/266465/پشاور-میں-طویل-ترین-لوڈشیڈنگ-کے-خلاف-عوام-احتجاجی-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org