QR CodeQR Code

پولیس نےپشاور میں منشیات ا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

24 May 2013 15:05

اسلام ٹائمز: منشیات خیبر ایجنسی سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھیں۔ پولیس نے سمگلر ولی خان اور ڈرائیور یاسین کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ پشتخرہ کی حدود میں رنگ روڈ کے مقام پر کی گئی۔ جہاں خفیہ اطلاع پر آئل ٹینکر نمبر ٹی ٹی اے 660 کو روکا گیا۔ 

ٹرک کے خفیہ خانوں سے 1200 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ولی خان نامی اسمگلر کو گرفتار کیا۔ جبکہ ٹینکر کا ڈرائیور یاسین بھی پولیس کی حراست میں ہے۔ ملزمان پشاور کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ منشیات خیبر ایجنسی سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 267064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/267064/پولیس-نےپشاور-میں-منشیات-ا-سمگل-کرنے-کی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org