QR CodeQR Code

پشاور ایئر پورٹ پر راکٹ حملہ، فائرنگ سے ڈی پی او کوہاٹ زخمی

24 May 2013 23:43

اسلام ٹائمز: چمکنی میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپا مار کر خاتون سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ایئر پورٹ پر رات گئے نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں علاقہ زور دار دھماکہ سے گونج اٹھا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی پی او کوہاٹ دلاور بنگش زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثناء آج صبح پشاور ہی کے علاقے چمکنی میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپا مار کر خاتون سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے ارباب ایوب پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 267169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/267169/پشاور-ایئر-پورٹ-پر-راکٹ-حملہ-فائرنگ-سے-ڈی-پی-او-کوہاٹ-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org