QR CodeQR Code

ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان کی عمران خان سے ملاقات

26 May 2013 21:41

اسلام ٹائمز: لاہور کے علاقے زمان پارک میں تحریک انصاف کے سربراہ کی رہائش گاہ پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ایرانی سفیر نے عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک ایران تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان سخت سکیورٹی میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچے۔ انہوں نے عمران خان کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ رہنماؤں نے اس موقع پر دونوں ممالک میں تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی سفیر نے عمران خان کی جماعت کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 267720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/267720/ایرانی-سفیر-علی-رضا-حقیقیان-کی-عمران-خان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org