0
Sunday 26 May 2013 21:41

ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان کی عمران خان سے ملاقات

ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان کی عمران خان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک ایران تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان سخت سکیورٹی میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچے۔ انہوں نے عمران خان کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ رہنماؤں نے اس موقع پر دونوں ممالک میں تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی سفیر نے عمران خان کی جماعت کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 267720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش