QR CodeQR Code

جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر، عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

4 Jun 2013 01:50

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ ن کے 4 امیدوار صالح بھوتانی، جان جمالی، میر عاصم کرد، در محمد ناصر نے اسپیکر کیلئے جبکہ ن لیگ کی ثمینہ خان، مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو اور پختونخوا میپ کے سردار رضا محمد نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات جمع کرائے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جبکہ مسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 4 امیدوار سردار صالح بھوتانی، جان جمالی، میر عاصم کرد گیلو، در محمد ناصر نے اسپیکر کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ ن لیگ کی ثمینہ خان، مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو اور پختونخوا میپ کے سردار رضا محمد نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائے تھے۔ رات 9 بجے تک اسپیکر کے عہدے کیلئے 3 امیدواروں سردار صالح بھوتانی، میر عاصم کرد گیلو، در محمد ناصر جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے ن لیگ کی ثمینہ خان اور پختونخوا میپ کے سردار رضا محمد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جبکہ مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا ئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 270428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/270428/جان-محمد-جمالی-بلوچستان-اسمبلی-کے-اسپیکر-عبدالقدوس-بزنجو-بلا-مقابلہ-ڈپٹی-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org