QR CodeQR Code

پیر امین الحسنات شاہ کو وزیر مملکت مذہبی امور بننے پر جماعت اہلسنت کی مبارکباد

8 Jun 2013 19:18

اسلام ٹائمز: رہنماﺅں نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت پاکستان میں مذہبی روا داری کے فروغ اور انتہاء پسندی و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علماء اہلسنت بھرپور ساتھ دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری، مولانا ابرار احمد رحمانی، صوفی حسین لاکھانی، عبدالحفیظ معارفی و دیگر رہنماﺅں نے مشترکہ بیان میں پیر کرم شاہ الازہری کے صاحبزادے پیر امین الحسنات شاہ کو وزیر مملکت برائے مذہبی امور کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارگاہ خداوند میں دعاگو ہیں کہ رب کریم، پیر امین الحسنات کو ہر جہت سے کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور یقین دلایا کہ مملکت پاکستان میں مذہبی رواداری کے فروغ اور انتہا پسندی و دہشت گردی کے خا تمے کے لئے ان کی ہر کاوش میں علماء اہلسنت بھرپور ساتھ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 271681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/271681/پیر-امین-الحسنات-شاہ-کو-وزیر-مملکت-مذہبی-امور-بننے-پر-جماعت-اہلسنت-کی-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org