QR CodeQR Code

گلگت، اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی وزیر دیدار علی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

9 Jun 2013 22:23

اسلام ٹائمز: ملاقات میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مسلمان اتحاد و وحدت کے فروغ کے لیے اپنی کوشش تیز کریں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتسان کے رہنما و صوبائی وزیر قانون ساز اسمبلی دیدار علی نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سید رضی الدین رضوی کے ہمراہ تبلیغی مرکز کنوداس میں ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صوتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مسلمان اتحاد و وحدت کے فروغ کے لیے اپنی کوشش تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنا تن من قربان کر دیں اور مرنے سے قبل موت کی تیاری ہم سب پر فرض ہے۔ اس موقع پر دیدار علی نے مولانا طارق جمیل کو گلگت آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ تبلیغی اجتماع میں ملک و قوم کی سربلندی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کریں۔


خبر کا کوڈ: 272021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/272021/گلگت-اسلامی-تحریک-پاکستان-کے-صوبائی-وزیر-دیدار-علی-کی-مولانا-طارق-جمیل-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org