QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

10 Jun 2013 09:57

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف توانائی کے بحران پر اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ بجٹ سے متعلق حتمی تجاویز منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف توانائی کے بحران پر اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں اہم قومی مسائل پر فیصلے بھی متوقع ہیں۔ اجلاس کے بعد پی آئی ڈی میں وزیراطلاعات اپنی پہلی پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ کابینہ کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 272083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/272083/وزیراعظم-نواز-شریف-کی-زیر-صدارت-وفاقی-کابینہ-کا-اجلاس-ا-ج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org