QR CodeQR Code

وفاق المدارس پاکستان دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے، قاری حنیف جالندھری

11 Jun 2013 23:55

اسلام ٹائمز: ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاق المدارس کے مرکزی رہنما نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ حفاظ کرام پاکستان میں ہیں جہاں صرف 60ہزار حفاظ کرام سالانہ وفاق المدارس سے حفظ مکمل کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس پاکستان کے ناظم اعلی قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ وفاق المدارس پاکستان دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے جس میں 17ہزار سے زائد دینی مدارس رجسٹرڈ ہیں۔ کراچی سے خیبر تمام مدارس مین امتحانات بیک وقت لیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اطہار اُنہوں نے امتحانی سنٹر کا دورہ کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں ہر روز ہزاروں طلبہ وطالبات کو قرآن مجید اور احادیث کی تعلیم دی جاتی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ حفاظ کرام پاکستان میں ہیں جہاں صرف 60ہزار حفاظ کرام وفاق المدارس سے حفظ مکمل کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج تک کسی سرکاری ادارے سے ایک بھی شخص نے قرآن پاک حفظ نہیں کیا جو کہ قابل افسوس ہے۔


خبر کا کوڈ: 272726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/272726/وفاق-المدارس-پاکستان-دنیا-کا-سب-سے-بڑا-تعلیمی-نیٹ-ورک-ہے-قاری-حنیف-جالندھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org