QR CodeQR Code

پشاور، تنخواہیں نہ بڑھانے پر کلرکس کی قلم چھوڑ ہڑتال

15 Jun 2013 01:25

اسلام ٹائمز: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر اسلم خان کے مطابق تنخواہیں نہ بڑھانا ظالمانہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی کلرک جمعہ کو سرکاری دفاتر میں حاضر نہیں ہوئے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر اسلم خان کے مطابق تنخواہیں نہ بڑھانا ظالمانہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے۔ اسلم خان کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پشاور میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 273698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/273698/پشاور-تنخواہیں-نہ-بڑھانے-پر-کلرکس-کی-قلم-چھوڑ-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org