QR CodeQR Code

فنکشنل لیگ سندھ نے بلدیاتی نظام کے قیام کی حمایت کردی

18 Jun 2013 15:53

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ (ف) سندھ کونسل کے رکن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اور اس کے نتیجے میں بننے والی تعلقہ و ضلعی حکومتوں کے نہ ہونے کے باعث شہری علاقے گندگی اور غلاظت کے مختلف ڈھیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فنکشنل لیگ سندھ کونسل کے رکن و سابق ضلعی صدر جاوید احمد پاپا نے بلدیاتی نظام کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بلدیاتی انتخابات اور ضلعی حکومتوں کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جاوید احمد پاپا نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، بلدیاتی اداروں میں کرپشن اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کی سب سے بڑی وجہ ضلع و تعلقہ حکومتوں کا نظام نہ ہونا ہے، بلدیاتی اداروں کی نگرانی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اور اس کے نتیجے میں بننے والی تعلقہ و ضلعی حکومتوں کے نہ ہونے کے باعث شہری علاقے گندگی اور غلاظت کے مختلف ڈھیروں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات منعقد کروا کر ضلع حکومتوں کا نظام قائم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 274653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274653/فنکشنل-لیگ-سندھ-نے-بلدیاتی-نظام-کے-قیام-کی-حمایت-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org