0
Tuesday 18 Jun 2013 15:53

فنکشنل لیگ سندھ نے بلدیاتی نظام کے قیام کی حمایت کردی

فنکشنل لیگ سندھ نے بلدیاتی نظام کے قیام کی حمایت کردی
اسلام ٹائمز۔ فنکشنل لیگ سندھ کونسل کے رکن و سابق ضلعی صدر جاوید احمد پاپا نے بلدیاتی نظام کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بلدیاتی انتخابات اور ضلعی حکومتوں کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جاوید احمد پاپا نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، بلدیاتی اداروں میں کرپشن اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کی سب سے بڑی وجہ ضلع و تعلقہ حکومتوں کا نظام نہ ہونا ہے، بلدیاتی اداروں کی نگرانی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اور اس کے نتیجے میں بننے والی تعلقہ و ضلعی حکومتوں کے نہ ہونے کے باعث شہری علاقے گندگی اور غلاظت کے مختلف ڈھیروں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات منعقد کروا کر ضلع حکومتوں کا نظام قائم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 274653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش