QR CodeQR Code

سعودی عرب حزب اللہ کا ساتھ دینے والے لبنانی باشندوں کو ملک بدر کرے گا

21 Jun 2013 17:40

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق سعودی سفارت کار علی عواد اسیری نے کہا کہ صرف ان لبنانی شہریوں کو سعودی عرب سے نکالا جائے گا جنہوں نے حزب اللہ کو مالی تعاون فراہم کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب حزب اللہ کا ساتھ دینے والے لبنانی باشندوں کو ملک بدر کر دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں سعودی سفارت کار علی عواد اسیری نے کہا کہ صرف ان لبنانی شہریوں کو سعودی عرب سے نکالا جائے گا جنہوں نے حزب اللہ کو مالی تعاون فراہم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے یہ فیصلہ شام میں حکومت کے خلاف برسرپیکار القائدہ کے دہشت گردوں کی حمایت اور شامی حکومت کے حوالے سے حزب اللہ کے کردار کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ملک بدری کا عمل کب شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہزاروں کی تعداد میں لبنانی باشندے روزگار کے لئے مقیم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 275551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275551/سعودی-عرب-حزب-اللہ-کا-ساتھ-دینے-والے-لبنانی-باشندوں-کو-ملک-بدر-کرے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org