0
Friday 21 Jun 2013 17:40

سعودی عرب حزب اللہ کا ساتھ دینے والے لبنانی باشندوں کو ملک بدر کرے گا

سعودی عرب حزب اللہ کا ساتھ دینے والے لبنانی باشندوں کو ملک بدر کرے گا
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب حزب اللہ کا ساتھ دینے والے لبنانی باشندوں کو ملک بدر کر دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں سعودی سفارت کار علی عواد اسیری نے کہا کہ صرف ان لبنانی شہریوں کو سعودی عرب سے نکالا جائے گا جنہوں نے حزب اللہ کو مالی تعاون فراہم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے یہ فیصلہ شام میں حکومت کے خلاف برسرپیکار القائدہ کے دہشت گردوں کی حمایت اور شامی حکومت کے حوالے سے حزب اللہ کے کردار کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ملک بدری کا عمل کب شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہزاروں کی تعداد میں لبنانی باشندے روزگار کے لئے مقیم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 275551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش