QR CodeQR Code

سید منور حسن کی جامعہ عارف حسین الحسینی میں خودکش دھماکے کی مذمت

22 Jun 2013 07:08

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے پشاور میں جامعہ شہید عارف الحسینی پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یکجہتی اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں۔


خبر کا کوڈ: 275664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275664/سید-منور-حسن-کی-جامعہ-عارف-حسین-الحسینی-میں-خودکش-دھماکے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org