0
Saturday 22 Jun 2013 07:08

سید منور حسن کی جامعہ عارف حسین الحسینی میں خودکش دھماکے کی مذمت

سید منور حسن کی جامعہ عارف حسین الحسینی میں خودکش دھماکے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے پشاور میں جامعہ شہید عارف الحسینی پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یکجہتی اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں۔

خبر کا کوڈ : 275664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش