QR CodeQR Code

سنی اتحاد کونسل کا پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کا خیرمقدم

25 Jun 2013 18:47

اسلام ٹائمز:رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا اعلان قومی امنگوں کا ترجمان ہے، بھٹو، نوازشریف اور گیلانی پر مقدمہ چل سکتا ہے تو مشرف پر کیوں نہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے، جمہوریت پر شب خون مارنے والا آمر کسی رحم کا مستحق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں پیر سیّد محمد اقبال شاہ، طارق محبوب، پیر محمد اطہر القادری، محمد نواز کھرل، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری، شیخ محمد ذوالفقار رضوی نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل جنرل مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے۔ وزیراعظم کا اعلان قومی امنگوں کا ترجمان ہے، بھٹو، نوازشریف اور گیلانی پر مقدمہ چل سکتا ہے تو مشرف پر کیوں نہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کاکہناتھاکہ قانون سب کے لیے برابر ہے، جمہوریت پر شب خون مارنے والا آمر کسی رحم کا مستحق نہیں۔ اس لیے جنرل مشرف سے کوئی نرمی نہ برتی جائے اور حکومت جرأت اور قوت کے ساتھ جنرل مشرف پر آئین توڑنے، ججوں کو نظربند کرنے، اکبر بگٹی کے قتل اور میڈیا پر پابندیاں لگانے کے مقدمات کی پیروی کرے۔ پوری قوم جنرل مشرف کو عبرت کا نشان بنتے دیکھنا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 276717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276717/سنی-اتحاد-کونسل-کا-پرویز-مشرف-کیخلاف-غداری-کے-مقدمے-خیرمقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org