0
Tuesday 25 Jun 2013 18:47

سنی اتحاد کونسل کا پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کا خیرمقدم

سنی اتحاد کونسل کا پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے کا خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں پیر سیّد محمد اقبال شاہ، طارق محبوب، پیر محمد اطہر القادری، محمد نواز کھرل، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری، شیخ محمد ذوالفقار رضوی نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل جنرل مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے۔ وزیراعظم کا اعلان قومی امنگوں کا ترجمان ہے، بھٹو، نوازشریف اور گیلانی پر مقدمہ چل سکتا ہے تو مشرف پر کیوں نہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کاکہناتھاکہ قانون سب کے لیے برابر ہے، جمہوریت پر شب خون مارنے والا آمر کسی رحم کا مستحق نہیں۔ اس لیے جنرل مشرف سے کوئی نرمی نہ برتی جائے اور حکومت جرأت اور قوت کے ساتھ جنرل مشرف پر آئین توڑنے، ججوں کو نظربند کرنے، اکبر بگٹی کے قتل اور میڈیا پر پابندیاں لگانے کے مقدمات کی پیروی کرے۔ پوری قوم جنرل مشرف کو عبرت کا نشان بنتے دیکھنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 276717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش