QR CodeQR Code

دہشت گردی نے تمام سیاسی مذہبی قیادت کو یکجا کردیا، جاوید ہاشمی

26 Jun 2013 21:29

اسلام ٹائمز: ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مشاورت سے قومی پالیسی بنائی جائے اور بلاتفریق موثر اقدامات کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونیوالے نمائندگان درحقیقت عوام کی ہی پراپرٹی ہوتے ہیں اور اگر انہیں اس بنیادی نقطہ کا ادراک ہو تو پھر سیاستدان ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی مفادات پر مبنی فیصلوں کو ترجیح دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں گردیزی خاندان کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر نے تمام سیاسی ومذہبی قوتوں سمیت تمام مکاتب فکر سے متعلقہ لوگوں کو ایک ہی نقطہ پر یکجا کردیا ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود سیاسی قوتوں کی مشاورت سے قومی پالیسی بنائی جائے اور بلاتفریق موثر اقدامات کیے جائیں اور پاکستان کو اس اذیت ناک بحران سے نکالنے کے لیے بلاتفریق موثر اقدامات اُٹھائے جائیں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈہ عوام کو انصاف کی ہرممکن فراہمی ہے۔


خبر کا کوڈ: 277032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277032/دہشت-گردی-نے-تمام-سیاسی-مذہبی-قیادت-کو-یکجا-کردیا-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org