0
Wednesday 26 Jun 2013 21:29

دہشت گردی نے تمام سیاسی مذہبی قیادت کو یکجا کردیا، جاوید ہاشمی

دہشت گردی نے تمام سیاسی مذہبی قیادت کو یکجا کردیا، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونیوالے نمائندگان درحقیقت عوام کی ہی پراپرٹی ہوتے ہیں اور اگر انہیں اس بنیادی نقطہ کا ادراک ہو تو پھر سیاستدان ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی مفادات پر مبنی فیصلوں کو ترجیح دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں گردیزی خاندان کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر نے تمام سیاسی ومذہبی قوتوں سمیت تمام مکاتب فکر سے متعلقہ لوگوں کو ایک ہی نقطہ پر یکجا کردیا ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود سیاسی قوتوں کی مشاورت سے قومی پالیسی بنائی جائے اور بلاتفریق موثر اقدامات کیے جائیں اور پاکستان کو اس اذیت ناک بحران سے نکالنے کے لیے بلاتفریق موثر اقدامات اُٹھائے جائیں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈہ عوام کو انصاف کی ہرممکن فراہمی ہے۔
خبر کا کوڈ : 277032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش